ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف جے یو آ ئی کے مظاہرے،ریلیاں 

  ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف جے یو آ ئی کے مظاہرے،ریلیاں 

  



لاہور(پ ر)جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر ناروے میں قر آن کریم کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں، لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کی قیادت جمعیت علماء اسلام کے مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کی جس سے خطاب کرتے مولانامحمد امجد خان نے کہاکہ ناروے میں قر آن مجیدکو جلانے کے واقعہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دینی اورروحانی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ ناروے میں مسلسل مسلمانوں کے حساس جذبات سے کھیلنے کوشش کر کے امت مسلمہ غیرت کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ناروے کے سفیر کو فی الفور ملک بدر کرے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمان قر آن مجید اور نبی آخر الزمان کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہاکہ عیسائی دنیا کے پوپ پال ایسے واقعات کے روک تھام کے لیئے اپنا کردار ادا کر نے کے لئے آگے بڑھیں صرف مذمتی بیان دینے کام نہیں بنے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کے واقعات تصادم، انتشار اور عالمی امن کے لئے خطرہ کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یورپ اس افسوسناک واقعہ پر مسلم دنیا سے معافی مانگے، انہوں نے کہاکہ اس افسوسناک واقعہ سے یورپ کا مکرہ چہرہ سامنے آگیا ہے انہوں نے کہاکہ جس نوجوان نے قرآن پاک کا دفاع کیا ہے اس کو پوری امت مسلمہ کا سلام ہے جبکہ مختلف ریلیوں کی قیادت حافظ اشرف گجر،محمد افضل خان،قاری محمد عمران رحیمی،قاری معاویہ محمود،شیخ زاہدمراد،حافظ عامر،حافظ عبد الصمد،حافظ سرفراز رحمانی،حافظ جمال مبین نے کی۔مختلف مساجد میں جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مولانامحب النبی،مولانا نعیم الدین،مولانا مفتی عزیز الرحمن،حافظ اشرف گجر حافظ ریاض احمد درانی،مفتی عبد الحفیظ،حافظ نصیر احمد احرار،حافظ غضنر عزیز،مولانا عبد الودود شاہد،قاری شبیر احمد عثمانی اوردیگر نے کہاکہانہوں نے کہاکہ ناروے میں بار بار اس طرح کے وقعات سے امت مسلمہ کے جذبات سے کھیلا جا رہاہے اسلامی ممالک کی مسلسل خاموشی ایسے سازشی عناصر کو مزید مواقع دے رہی ہے علماء  نے مطالبہ کیاکہ حکومت ناروے کے سفیر کو فی الفور ملک بدر کرے اور عوام ناروے کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔

جے یو آ ئی

مزید : صفحہ آخر