محمد حفیظ نے جواب جمع کرانے کیلئے ایف بی آر سے دوسری بار مہلت مانگ لی

محمد حفیظ نے جواب جمع کرانے کیلئے ایف بی آر سے دوسری بار مہلت مانگ لی

  



لاہور(این این آئی)قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کو جواب جمع کرانے کیلئے دوسری بار مہلت مانگ لی جس پر انہیں 7 دسمبر تک جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی گئی ہے۔اس سے قبل ایف بی آر نے اثاثے چھپانے پر کرکٹر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا اور انہیں درخواست پر 28 نومبر تک مہلت دی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ کا 2014 سے لیکر 2018 تک کا انکم ٹیکس آڈٹ کیا جا رہا ہے او راس سلسلہ میں ایف بی آر نے محمد حفیظ کی تمام بینکوں سے تفصیلات حاصل کی تھیں۔ذرائع کے مطابق کرکٹر محمد حفیظ نے 17 کروڑ روپے سے زائد اثاثے ایف بی آر کو ظاہر نہیں کئے۔

حفیظ مہلت

مزید : صفحہ آخر