اسلامی تعاون تنظیم کے زیر اہتمام 4 روزہ گولڈن جوبلی تقریبات اختتام پذیر

اسلامی تعاون تنظیم کے زیر اہتمام 4 روزہ گولڈن جوبلی تقریبات اختتام پذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ(محمد اکرم اسد) اسلامی تعاون تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ تنظیم کی 4 روزہ گولڈن جوبلی تقریبات یہاں اختتام پذیر ہوگئیں، پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم کی گولڈن جوبلی تقریبات میں بھرپور شرکت کی۔ او آئی سی کی گولڈن جوبلی کی تقریبات جدہ میں "امن و ترقی کیلئے متحد" کے عنوان کے تحت منعقد کی گئیں۔ تقریب کے سلسلے میں پاکستانی لوک فنکار اختر چنال زہری اور اکبر خمیسو خان جدہ آئے۔ انہوں نے یہاں مسلم ممالک کے فنکاروں کے ساتھ پرفارم کیا۔ بلوچستان اور سندھ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی لوک گلوکاروں اور موسیقاروں، اختر چنال زہری اور اکبر خمیسو خان نے پاکستانی علاقائی لباس پہن کر سامعین کے ایک بڑے مجمع سامنے اپنا فن کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں موجود لوگوں نے  پرفارمنس سے خوب لطف اٹھایا۔ لوک فنکاروں نے روایتی لباس، موسیقی، رقص اور پرفارمنس سے سامعین کے دل موہ لیے۔ اس موقع پر انھوں نے مختلف لوک نغمات سنائے۔ سامعین اپنی نشستوں سے اٹھ گئے اور لوک گانوں اور موسیقی کی دھن پر رقص کیا۔ پاکستانی لوک فنکاروں کو حاضرین کی جانب سے خوب داد ملی۔یہ تقریبات 25 سے 28 نومبر 2019 تک 4 دن تک جاری رہیں۔ افتتاحی اجلاس 25 نومبر کو ہوا جس میں وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ بعد ازاں 26 سے 28 کے دوران یہ تقریبات عوام کے لئے کھلی رہیں اور بڑی تعداد میں لوگ مسلم ممالک کے لوک فنکاروں کی پرفارمنس دیکھنے آئے۔

مزید :

صفحہ آخر -