اعلیٰ عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر منظم مہم چلانے والوں کیخلاف درخواست دائر

اعلیٰ عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر منظم مہم چلانے والوں کیخلاف درخواست دائر

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی) اعلیٰ عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر منظم مہم چلانے والوں کوقانون کی گرفت میں لانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔یہ درخواست میاں داؤد ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے،جس میں کہا گیاہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر منظم مہم چلائی جا رہی ہے،جس کامقصد ججوں اورعدلیہ کے خلاف عوام میں نفرت پیدا کرناہے،آئینی اداروں کے خلاف گمراہ کن مہم چلانا قابل دست اندازی پولیس جرم ہے، مختلف سیاسی جماعتیں اور گروپس اپنے مذموم مقاصد کے لئے عدلیہ کو بدنام کر رہے ہیں، الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت اداروں کے خلاف گمراہ کن مہم نہیں چلائی جا سکتی لیکن متعلقہ ادارے خاموش ہیں اور ایسی مجرمانہ مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے کو سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کاحکم دیاجائے،درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پرمہم میں ملوث اکاؤنٹس ہولڈرزکے نام، فون نمبرز، ای میل ایڈریس عدالت میں طلب کئے جائیں جبکہ عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانے اور مستقبل کے لئے فلٹرز لگانے کا حکم بھی دیاجائے۔

دوخواست دائر

مزید : صفحہ آخر