درجہ چہارم کے کنٹریکٹ ملازمین  کی مستقلی کیلئے وزیر اعلیٰ کو بھجوائی  سمری پر کارروائی کی رپورٹ طلب

  درجہ چہارم کے کنٹریکٹ ملازمین  کی مستقلی کیلئے وزیر اعلیٰ کو بھجوائی  ...

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو شہریار سلطان سے محکمہ کے درجہ چہارم کے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کے لئے وزیر اعلیٰ کو بھجوائی جانے والی سمری پر کارروائی کی رپورٹ طلب کر لی۔ جسٹس علی باقر نجفی نے یہ ہدایت محکمہ مواصلات و تعمیرات کے درجہ چہارم کے ملازمین شہباز وغیرہ کی طرف سے دائرتوہین عدالت کی درخواست پرکی ہے،عدالتی حکم پر ایگزیکٹو انجینئر بی ون عیسیٰ معین عدالت میں پیش ہوئے، عدالت کو بتایا گیا کہ ان ملازمین کی مستقلی کے لئے کارروائی کی جارہی ہے اورمعاملہ وزیراعلیٰ کے پاس ہے،جس پر فاضل جج نے مذکورہ ہدایت کے ساتھ کیس کی مزید سماعت 17جنوری پر ملتوی کردی،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ وہ کنٹریکٹ ملازم ہیں اورعدالتی حکم کے باجودانہیں کنفرم نہیں کیاجارہا۔سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

رپورٹ طلب

مزید : صفحہ آخر