ا نکم ٹیکس کریڈٹ لیوی کی شرح میں کمی کیخلاف عبوری حکم امتناعی میں توسیع

ا نکم ٹیکس کریڈٹ لیوی کی شرح میں کمی کیخلاف عبوری حکم امتناعی میں توسیع

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ا نکم ٹیکس کریڈٹ لیوی کی شرح میں کمی کے خلاف اپنے عبوری حکم امتناعی میں 2 دسمبر تک توسیع کردی،جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست گزار صنعتی ادروں کے کلاء سے آئندہ تاریخ سماعت پرجوابی دلائل طلب کر لئے،حکومت کی طرف سے داخل کئے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ابتدا میں صنعت کاروں کے لئے انکم ٹیکس کریڈٹ لیوی کی شرح دس فیصد مقرر کی تھی، بعد ازاں حکومت نے شرح میں کمی کرکے پانچ فیصد کردی، قانون سازی کے ذریعے لیوی میں اضافہ یا کمی کرنے کا حکومت کواختیار حاصل ہے، ایس حوالے سے سپریم کورٹ اور عدالت عالیہ کے فیصلے بھی موجود ہیں، حکومت نے اپنے قانونی اختیار کو استعمال کیا ہے،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ وفاقی حکومت کاانکم ٹیکس کریڈٹ لیوی کی شرح میں پانچ فیصد کمی کرنا خلاف قانون اور آئینی حقوق کے منافی ہے۔ہے، درخواست گزار

توسیع

مزید : صفحہ آخر