پاک ایران جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیشن کا اجلاس،باہمی تجارت کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

پاک ایران جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیشن کا اجلاس،باہمی تجارت کو مزید وسعت دینے پر ...

  



چاغی(آن لائن)پاک ایران جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیشن کا اجلاس ایرانی شہر زاہدان میں منعقد ہوا اجلاس میں پاکستانی اعلی وفد نے شرکت کیا اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کلکٹر کسٹم آف پاکستان کررہے تھے اجلاس میں کسٹم، ایف آئی اے، پی ٹی اے،،ٹی ڈی اے، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نمائندے بھی شریک ہیں زرائع کے مطابق اجلاس ایران کے شہر زاہدان میں منعقد ہوا ہے اجلاس میں ایرانی اور پاکستانی حکام نے تجارت کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا دو طرفہ کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کے طریقے کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور تجارتی حجم کو مزید پڑھانے پر بھی غور کیا گیاذرائع کے مطابق اجلاس میں پاک ایران تجارتی حجم کو پانچ ملین ڈالر تک لے جانے پر بھی غور کیا گیا۔مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کا یہ ساتواں اجلاس ایرانی شہر زاہدان میں بروز جمعہ بھی جاری رہا اجلاس میں پاکستان کی جانب سے 24 رکنی وفد نے شرکت کیا اجلاس دو دن تک تک جاری رہا۔

پاک ایران

مزید : صفحہ آخر