باڑہ،ڈوگرہ ہسپتال کی بجلی نہ ہونے سے مریضوں کو مشکلات

      باڑہ،ڈوگرہ ہسپتال کی بجلی نہ ہونے سے مریضوں کو مشکلات

  



باڑہ(نمائندہ پاکستان)ڈوگرہ ہسپتال میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مریض رول گئے پچھلے کئی دنوں سے ڈوگرہ ہسپتال سے محکمہ واپڈا نے بجلی لائن منقطع کردیاہے جس کی وجی سے ہسپتال کے تمام مشنری بند پڑی ہے علاقے کی عوام نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پرڈوگرہ ہسپتال کو بجلی فراہم کی جائے تاکہ یہاں پر غریب مریضوں کی بروقت علاج ہو سکے۔ضلع خیبر تحصیل باڑہ کے ہیڈکوار ٹرہسپتال ڈوگرہ سے محکمہ واپڈانے کئی دنوں سے بجلی کاٹ دی ہے جس کی وجہ ڈوگرہ ہسپتال کے تمام مشنری بند پڑی ہے اور علاقے کے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامناہے کیونکہ ہسپتال میں بجلی نہ ہونے سے مریضوں کے ٹیسٹ ایکسرے اور دیگر علاج معالجہ میں رکاوٹ بنی ہے علاقے کے عوام نے سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ انسانی ہمدردی کے بناپر ؑڈوگرہ ہسپتال کی بجلی لائن بحال کیاجائے تاکہ مریضوں کو کسی دوسرے ہسپتالوں کو جانا نہ ہو اور مریض اپنے مقامی ہسپتال میں علاج کرسکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر