شانگلہ، ایڈ یشنل ایس ایچ او اور اے ایس آئی کے قاتل کودوبار پھانسی کی سزا

شانگلہ، ایڈ یشنل ایس ایچ او اور اے ایس آئی کے قاتل کودوبار پھانسی کی سزا

  



الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ:ایڈیشنل ایس ایچ او نور محمد خان اور اے ایس ائی اکبر خان کے قاتل کو دو بار سزاے موت کا حکم۔شانگلہ کریمنل ماڈل ٹرائل کورٹ کے جج حیات گل مہمند نے بمقام کیمپ کورٹ سوات ملزم نظراسلام ولد عبدالروف ساکن مارتونگ ضلع شانگلہ کو ایڈیشنل ایس ایچ او نور محمد خان اور اے ایس ائی اکبر خان کے قتل کے پاداش میں دو بار سزا ئے موت کا حکم سنایا۔ملزم پر الزام تھا کہ ا نہوں نے ایڈیشنل ایس ایچ او نور محمد خان اور اے ایس ائی اکبر خان کو دوران ڈیوٹی اسلحہ آتشین سے فائیرنگ کرکے دونوں پولیس افسران کو شہید کیا تھا۔ جس کے خلاف تھانہ مارتونگ میں ملزم نظراسلام کے خلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ ہوا اور استغاثہ نے ملزم کے خلاف اپنے مقدمہ کے دفاع کرتے ہوئے ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب ہوئے اور عدالت سیشن جج شانگلہ حیات گل مہمند نے بمقام کیمپ کورٹ سوات ملز م کو دو بار سزائے موت سنایا اور یوں ملزم کیفر کردار کو پہنچ گیا۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر