ہنگو،چیف جسٹس سپریم کورٹ کے حکم پر ماڈل کورٹ قائم
ہنگو(بیورورپورٹ)چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کی حکم پر صوبے بھر کی طرح ضلع ہنگو میں ماڈل کورٹ کی قیام۔ڈسڑکٹ سیشن جج کی سربراہی میں درجنوں فیصلے نمٹا دیئے گئے۔ماڈل کورٹس تین حصوں میں تقسیم جسمیں ڈسڑکٹ ہنگو کیلئے ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج مسزز زرقیش ثانی کو ماڈل سول اپلیٹ کورٹ و ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ون ہنگو اجمل شاہ کو ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹ ہنگو اور سینئر سول جج ایڈمن ارشاد علی محسود کو ماڈل ٹرائل مجسٹریٹ کو ہنگو مقرر کردیا گیا ہے۔عوام کو دس دن کے اندر اندر فیصلہ سنایا جائیگا۔۔ماڈل کورٹ سے پہلے فیصلے نمٹانے میں بہت دیر لگ رہا تھا اب چند دنوں میں فیصلہ نمٹایا جائیگا۔۔سیشن جج زرقیش ثانی،اور ایڈیشنل سیشن جج ون اجمل شاہ کا تقسیم سرٹیفکیٹ تقریب سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر طرح ضلع ہنگو میں بھی ماڈل کورٹس کی قیام کے بعد عوامی کو تکلیف سے بچانے کیلئے فیصلے چند دنوں میں نمٹائے جاتے ہیں۔ تمام ماڈل کورٹس ضلع ہنگو میں عدالتی کاروائیاں تیزی سے جاری یے جو کہ روزانہ کی بنیاد پر کئی پرانے و نئے مقدمات نمٹا رہے ہیں تمام ماڈل کورٹس جج صاحبان کے مطابق عوام کو جلد انصاف فراہم کرانا عدلیہ کا فرض یے ماڈل کورٹس کی تشکیل کا جلد فراہم آسان ہوگیا ہے اسی اثناء میں چیف جسٹس سپریم کورٹ اف پاکستان آصف سعید کھوسہ اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق تمام منسلک سٹاف ممبران ماڈل کورٹس پراسکیوشن و پولیس ڈپارٹمنٹ کے فوکل پرسن میں ان کی خوصلہ آفزائی کیلئے تعریفی اسناد تقسیم کئے گئے اور تمام جج صاحبان نے تمام سٹاف۔پولیس و پراسکیوشن اہلکااروں کی کارکردگی کو سراہا