ٹریفک نظام میں جدت لانے کیلئے مردان پولیس نے اہم اقدمات کئے، سجاد خان
مردان (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس افسر محمد سجاد خان نے کہاہے کہ ٹریفک نظام میں جدت لانے کے لئے مردان پولیس نے اہم اقدامات کئے ہیں۔ کئی سالوں سے بند ٹریفک سنگلز کو فعال کر دیا گیا ہے جس سے ٹریفک جام کے مسائل حل ہو رہے ہیں۔وہ ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول مردان میں 233امیدواروں کاڈرائیونگ کورس مکمل ہونے پر تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہے تھے۔تقریب سے ڈی ایس پی ٹریفک وارڈنز جمیل الرحمن اورپرنسپل ڈرائیونگ سکول ارشاد خان نے بھی خطاب کیا۔ڈی پی او نے کہاکہ ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول میں جدید تقاضوں کے مطابق ڈرائیونگ سکھائی جاتی ہے۔محکمہ پولیس میں اصلاحات سے عام آدمی کو گھر کی دہلیز پر انصاف مل رہا ہے۔ڈی آر سی،پولیس اسسٹنٹس لائنز اور پولیس ایکسس سروس سے پولیس اور عوام کے مابین فاصلے ختم ہو گئے ہیں۔