ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایجوکیشن پلان لانچ کردیا

ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایجوکیشن پلان لانچ کردیا

  



دیر بالا(نمائندہ پاکستان)ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن ڈیپار ٹمنٹ نے ایجو کیشن پلان لانچ کر دیا۔ایڈیشنل ڈپتی کمشنر دیر کے آفس سے جاری بیان کی مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر اپراور محکمہ تعلیم ایبٹ آباد نے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجو کیشن پلان 2019-20جاری کر دیاہے۔ ایجو کیشن پلان ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفس،ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن،ڈپٹی کمشنر آفس اور آئی ایم یو کے مابین مشاورتی عمل کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر آفس دیر بالا میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجو کیشن پلان دستاویز ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے حولے کر دی گئی۔اس موقع پر ایڈم اسمتھ انٹر نشنل اور ڈی ایف آئی ڈی کے نمائندے بھی مو جود تھے۔ایڈم اسمتھ انٹر نشنل ڈی ایف آئی ڈی کے تعاون سے خدمت کی فراہمی اور سکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنا نے کیلئے ایلیمنٹری اور سیکمنڈری ایجوکیشن ڈیپار ٹمنٹ کو تکنیکی مدد فراہم کر رہا ہے۔ہر ضلع کیلئے ڈسٹرکٹ ایجو کیشن پلان ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفس،ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن،ڈپٹی کمشنر آفس اور آئی ایم یو کے مابین مشاورتی عمل کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔یہ ضلعی تعلیمی منصوبہ ضلع بھر میں اور صوبہ خیبر پختونخوا میں تعلیم کی فراہمی میں بہتری کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کر تا ہے۔ڈسٹرکٹ ایجو کیشن پلان ضلعی تعلیمی دفاتر کی اہلیت کو بہتر بنانے کا ابتدائی مر حلہ ہے۔تاکہ ان کے وسائل کی بہتر منصوبہ بندی کی جا سکے۔مزید برآں،ڈسٹرکٹ ایجو کیشن پلان خیبر پختونخواایجو کیشن سیکٹر پلان 2015-20میں بیان کردہ صوبائی حکومت کی پالیسیترجیحات کے حصول کیلئے ایک ویژن اور عملی لائحہ عمل میں معاون ہے۔ڈسٹرکٹ ایجو کیشن پلان کے تحت سکولوں،سر کل،سب ڈویژن اور ضلعی سطح پر اہداف مقرر کئے گئے تھے۔اور ڈسٹرکٹ ایجو کیشن پلان میں طے شدہ اہداف کی بنیاد پر سیکر ٹری ایلیمنٹری اور سیکنڈری ایجو کیشن ڈیپار ٹمنٹ کی زیر صدارت ضلعی کارکردگی سکور کارڈ District Performance Scorecardاجلاس میں ہر ماہ اضلاع کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔سرکل اور سب ڈویژن آفیسرز کی ہر مہینے ہر ضلع میں ہونے والے انٹراڈسٹرکٹ پر فار منس سکورکارڈ میٹنگ میں درجہ بندی کی جاتی ہے۔کار کر دگی کا مظاہرہ کر نے والے سر کل اور سب ڈویژن آفیسرز کو ڈپٹی کمشنر ہر ماہ تعریفی سر ٹیفیکیٹس دینگے۔پچھلے سال کی طرح اس سال بھی ڈسٹرکٹ اور انٹرا ڈسٹرکٹ سطح پر اعلیٰ کار کر دگی کا مظاہرہ کر نے والے اجلاع اور سر کلز کو ششماہی بنیادوں پر نقد انعام دیا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر