اختیارات کا ناجائزاستعمال بدعنوانی کے زمر ے میں آتا ہے: ڈی جی نیب خیبر پختونخوا

  اختیارات کا ناجائزاستعمال بدعنوانی کے زمر ے میں آتا ہے: ڈی جی نیب خیبر ...

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا فیاض احمد قریشی نے کہا ہے کہ جیسے ہی اختیارات کاناجائز استعمال بدعنوانی کے ذمرے میں آتاہے بالکل اسی طرح حق دار کوحق سے محروم رکھنابھی بدعنوانی کے ذمرے میں آتاہے۔انہوں نے کہاکہ بدعنوانی ایک ناسور اورزہرکاگھونٹ ہے جس سے معاشرے کوبچانے کیلئے قومی احتساب بیوروتمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کار لارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جن ممالک نے بدعنوانی کیخلاف حکمت عملی مرتب کی اوراس پربھرپورطریقے سے عملدرآمدکویقینی بنایا وہ ممالک آج معاشی،صنعتی اوردیگرشعبوں اپنے مقاصدحاصل کرلیے اورکامیاب ممالک بن گئے ہیں جہاں پراوپرسے نیچے سطح تک عوام سہولیات سے مستفیدہورہے ہیں،صرف بدعنوانی کے تدارک سے ہی ہم بھی ان ممالک کے فہرست میں آسکتے ہیں جس کیلئے اس ناسورکی اوپرسے نیچے تک بیخ کنی کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ انسداد بدعوانی کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا میں مختلف تعلیمی درسگاہوں سے تقاریری مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباء وطالبات، اساتذہ کرام ودیگر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈائریکٹر آگاہی وتدارک ڈاکٹرنوازقیصرسمیت قومی احتساب بیوروخیبرپختونخواکے دیگر افسران بھی موجودتھے۔ہفتہ انسدادبدعنوانی کی مناسبت سے کالجوں کے طلباء وطالبات کے اردوکے تقاریری مقابلوں میں گورنمنٹ تاجوبی بی گرلزکالج چارسدہ کی نصیرہ ظریف نے پہلی پوزیشن حاصل کی،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج گلشن رحمان پشاورکی حسیبہ بلقیس نے دوسری جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج بنوں کے محمدمعیظ جبکہ کالجزکے انگلش تقاریری مقابلوں میں پشاورماڈل کالج کی نادیہ تراب نے پہلی پوزیشن حاصل کی، گورنمنٹ گرلزڈگرکالج مرغزصوابی کے مریم عالم نے دوسری جبکہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سوات کی اقصیٰ ناصرنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر