گومل یونیورسٹی کا بجٹ وی سی کی کوششوں سے منظورہوا، رجسٹرار طارق محمود

  گومل یونیورسٹی کا بجٹ وی سی کی کوششوں سے منظورہوا، رجسٹرار طارق محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی)گومل یونیورسٹی کے افسران کی تنظیم آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن(اوا) کا اجلاس صدر اوا و ممبر سینڈیکیٹ ریاض بیٹنی منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری اوامحمد عثمان 'رجسٹرار طارق محمود،گومل یونیورسٹی سینیٹ کی ممبر ارم گل، الحاج دلنواز خان، اسلم پرویز سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اوا کے پریس سیکرٹری احسان خان کے جاری کردہ بیان کے مطابق رجسٹرار گومل یونیورسٹی طار ق محمود نے ممبران کو سینیٹ کی میٹنگ کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری کی کوششوں اور سے آج ہماری یونیورسٹی کا بجٹ منظورکر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ چانسلر /گورنر خیبرپختونخو ا نے یونیورسٹی کی تقرریوں پر لگی ہوئی پابندی کوبھی اٹھا لیاہے۔ طارق محمود نے کہاکہ ایوان کو یہ بتانا ضروری سمجھتاہوں کہ سینٹ کی میٹنگ سے قبل کچھ شر پسند عناصر پروفیسر نما ئندوں نے افسران کی منتخب ممبرسینٹ ارم گل کو دھمکی آمیز میسج بھی کئے۔جو نہایت ہی شرمندگی اور بزدلانہ عمل ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوا و ممبر سنڈیکیٹ ریاض بیٹنی نے کہاکہ میں اوا کی طرف سے وائس چانسلر کو اس کامیاب سینٹ میٹنگ پرمبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہماری تنظیم کی منتخب ممبر سینٹ ارم گل کو دھمکی آمیز میسج اور کالوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ارم گل نہایت ایماندار، فرض شناس اور قابل ترین افسر ہیں انہوں نے ہمیشہ قانون و ضابطہ کی پاسداری کی ہے اور کرتی رہیں گی۔ ایک خاتون کو ہراساں کرنا والے کو ہم کبھی معاف نہیں کریں گے اوراس بارے میں ہم چانسلر/ گورنر خیبرپختونخوا،وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کو تحریری شکایت بھی دیں گے اور ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ایسوسی ایشن نے اجلاس میں نے متفقہ طور پر گورنر اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا سے گزارش کی کہ خسارے میں چلنی والی یونیورسٹی کو سر پلس بجٹ دینے والے اور طلباء کی تعداد تین ہزار سے پندرہ ہزار تک پہنچانے والے وائس چانسلر ڈاکٹر سرور کو فی الفور تین سال کی مزید ایکسٹینشن دی جائے