ڈیرہ،اراضی کے تنازعہ پر مخالف نے گندم کی فصل کو آگ لگا دی

    ڈیرہ،اراضی کے تنازعہ پر مخالف نے گندم کی فصل کو آگ لگا دی

  



ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) تحصیل درازندہ میں اراضی کے تنازعہ پر 5افراد نے پیٹرول چھڑک کر مخالف کی گندم کی فصل سمیت درختوں کو آگ لگادی، درازندہ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ضم شدہ قبائلی تحصیل درازندہ کے تھانہ درازندہ میں سعداللہ شیرانی سکنہ لنڈہ بلوچ نے رپورٹ درج کرائی کہ ملزمان داد میر، ساتمیر، اجمیر پسران خان میر، محمد میر ولد داد میر اور مست میر ولد ساتمیر اقوام شیرانی نے رات کی تاریکی میں اسکی اراضی واقعہ اراضی حکیم خان واقع لنڈی بلوچ میں اس کی فصل گندم، قیمتی درختوں اور حفاظتی باڑ کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے قیمتی درخت، گندم فصل اور حفاظتی باڑ جل کر خاکستر ہوگئی، وجہ عداوت اراضی کا تنازعہ بیان کیا گیا ہے، درازندہ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر