اپوزیشن اپنی کرپشن چھپانے کے لئے احتجاج کررہی ہے،طارق سعید

اپوزیشن اپنی کرپشن چھپانے کے لئے احتجاج کررہی ہے،طارق سعید

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف جنوبی اضلاع کے نائب صدرطارق سعیدخان میدادخیل نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران کی کامیاب پالیسیوں کے بدولت ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہے مخالفین سر سے لے کر ایڑھی تک کا زور لگائیں تاہم پھر بھی موجودہ حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرے گی،اپوزیشن اپنی کرپشن چھپانے کے لئے احتجاج کررہی ہے‘ان خیالات کاظہاراُنہوں نے گذشتہ روزیہاں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیااُن کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ صدیوں بعد قوم کو ایک ایسا لیڈر ملا ہے جو مخلص اور ایماندار ہونے کے ساتھ ساتھ دلیر بھی ہے اور جنہوں نے قومی دولت لوٹی ہے اُن کے خلاف ڈنڈا اٹھایا ہے اُن کا مزید کہنا تھا کہ احتساب کے نام سے سابق حکمرانوں کو سانپ سونگھ جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ آج ملک کے تمام کرپٹ لوگ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف یک آواز ہیں اور حکومت کو کمزور بنا نے کے لئے نت نئے سازشوں میں مصروف عمل دکھائی دے رہے ہیں اُنہوں نے جے یوآئی کے سربراہی مولانا فضل الرحمن سمیت اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اُنہیں ملک میں نامساعد حالات کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ مخالفین سر سے لے کر ایڑھی تک کا زور لگائیں تاہم پھر بھی موجودہ حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر