دین کا جاننا ہر خاص وعام کیلئے ضروری ہے،عبدالقدیر اعوان

      دین کا جاننا ہر خاص وعام کیلئے ضروری ہے،عبدالقدیر اعوان

  



پشاور (سٹی رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ دین کا جاننا ہر خاص وعام کے لیے انتہائی ضروری ہے کیونکہ عمل کے لیے اس کا علم بنیادی حیثیت رکھتا ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر امیر عبدالقدیر اعوان نے گزشتہ روز جمعتہ المبارک کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ نماز اسلام کا بنیادی رکن ہے اورمومن کی معراج ہے جبکہ اس اہم فریضہ کو پورا کرنا اور خشوع خضوع کے ساتھ نماز کی ادائیگی بندہ مومن کو برائی اور بے حیائی سے روک دیتی ہے اگر ادائیگی میں حدود وقیود کا خیال نہ رکھا گیا تو پھر عملی زندگی میں اس کا اثر نہ ہو گاانہوں نے کہا کہ تقوی سے مراد یہ ہے کہ اپنے محبوب اللہ کے حضور کوئی ایسا عمل نہ ہو جائے جس سے وہ ذات باری تعالی ناراض ہو جائے اسی ڈر کو تقوی کہتے ہیں پھر جلوت اور خلوت دونوں میں اس کی نظر صرف اپنے محبوب پر ہو گی اور یہی سچا عشق ہے اورجو کسی بھی دنیاوی منفعت سے پاک ہوتا ہے اور یہی کیفیت درکار ہے اپنے ہر عمل میں اسے وہی اصول مقدم ہوں گے جو آپ ﷺ نے فرمائے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر