مہمند،تحصیل صافی کا باشندہ سعودی عرب ٹریفک حادثے میں زخمی

  مہمند،تحصیل صافی کا باشندہ سعودی عرب ٹریفک حادثے میں زخمی

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، تحصیل صافی سے تعلق رکھنے والے نوجوان سعودی عرب کے شہر ریاض میں روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی۔ زخمی نوجوان گزشتہ دو ہفتوں سے ملک عبداللہ ہسپتال میں بیہوش پڑا ہے۔ گھر میں والدین شدید پریشان ہیں۔ حکومت پاکستان سے زخمی نوجوان صفدر کو پاکستان لانے کی اپیل ہے۔ مہمند پریس کلب میں تحصیل صافی قنداروں سے تعلق رکھنے والے اسلم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے بھائی صفدر ولد کچکول نے گزشتہ دو ہفتے پہلے 15 نومبر کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں ایک روڈ حادثے میں شدید زخمی ہوا ہے۔ اور ملک عبداللہ ہسپتال میں بیہوش پڑا ہے۔ ہسپتال میں ان کی دیکھ بھال کیلئے کوئی موجود نہیں ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے زخمی بھائی کو پاکستان لانے کیلئے اقدامات اُٹھائے کیونکہ گھر میں والدین اور ان کے بچے شدید پریشان ہیں۔ اور نہ ہی ان کی مالی پوزیشن مستحکم ہے کہ اپنے بھائی کو واپس لا سکے۔ لہٰذا وفاقی حکومت ان کے زخمی بھائی صفدر کو گھر لانے کیلئے اقدامات اُٹھائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر