مالاکنڈ کا مستقبل سیاحت کے فروغ سے وابستہ ہے: جی او سی مالاکنڈ ڈویژن

  مالاکنڈ کا مستقبل سیاحت کے فروغ سے وابستہ ہے: جی او سی مالاکنڈ ڈویژن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مالا کنڈ (سٹاف رپورٹر)جی او سی مالاکنڈ ڈویژن میجر جنرل محمد اعجاز مرزا کی ہدایت پر یونیورسٹی آف مالاکنڈ اور گورنمنٹ کا لج بٹ خیلہ کے وفد نے مالاکنڈ فورٹ کا دورہ کیا وفدمیں طلباء و طالبات کے علاوہ اساتذہ اکرام بھی شامل تھے وفد نے مالاکنڈ فورٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور جی او سی مالاکنڈ ڈویژن سے ملاقات کی جی او سی نے کہا کہ نوجوان خصوصاً طلباء ملک کا مستقبل ہیں اور ملک اور معاشرے کی ترقی کا انحصار ان پرہی ہے۔انھوں نے وفد کو مالاکنڈ ڈویژن میں جاری استحکام ِ امن کی کوششوں سے آگاہ کیا اور پاک افغان بارڈر کی صورتحال پر بھی اظہار ِ خیال کیا انہوں نے طلباء و طالبات کو کہا کہ ماحولیات کا تحفظ اور سیاحت کی ترقی مالاکنڈ ڈویژن کے معاشی مستقبل کے لیے اشد ضروری ہیں جس میں طلباء کا کردار ایک کلیدی حیثیت رکھتا ہے پاک آرمی اس سلسلے میں ہر ممکن مددفراہم کرے گی انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ معلومات تک رسائی کے اس دور میں اپنی تخلیقی اور تحقیقی صلاحیتوں کو پختہ بنائیں تا کہ ہر معاملے میں ایک صائب رائے قائم کر سکیں جی او سی نے کہا کہ فوج اور عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں مالاکنڈڈویژن کے پائیدار امن کے قیام میں دونوں نے مل کر قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی روشن مستقبل کیلئے تعاون جاری رہے گا شرکاء نے تمام موضوعات پر کھل کر تبادلہِ خیال کیا اور سوالات پوچھے انہوں نے کہا ایسے دورے فوج اور نوجوانوں کے دِلوں کومزید قریب لانے میں انتہائی مددگار ثابت ہونگے وفد نے انتہائی عمدہ انتظامات پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا۔
مالا کنڈ