ڈیرہ،پولیس کی کارروائی،ملزم گرفتار 4 کلو گرام چرس برآمد

    ڈیرہ،پولیس کی کارروائی،ملزم گرفتار 4 کلو گرام چرس برآمد

  



ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) یونیورسٹی پولیس کی بائی پاس لنک روڈ نزد نواب سنیپ چیکنگ کے دوران جنڈولہ کہ رہائشی موٹر سائیکل سوار منشیات سمگلر سے 4کلو گرام سے زائد چرس برآمد، ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ یونیورسٹی نے مخبر کی اطلاع پر سنیپ چیکنگ کے دوران بائی پاس لنک روڈ نواب کے قریب ہنڈا 125موٹر سائیکل نمبر DGL-2178پر سوار مشکوک موٹر سائیکل سوار شخص کو روکا جس سے دوران تلاشی پیٹ اور کمر پر بندھے چار پلاسٹک کے پیکٹ برآمد ہوئے۔ جنکی پڑتال کرنے پر ان پیکٹوں سے 4030گرام چرس برآمد ہوئی اور ملزم کی پہچان پرویز ولد میر غلام بھٹنی سکنہ سراروغہ جنڈولہ ضلع ٹانک حال نواب کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے ملزم کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر