بنوں،اسسٹنٹ کمشنر شوذب عباس کا اچانک تحصیل میونسپل کمیٹی دفتر کا دورہ

    بنوں،اسسٹنٹ کمشنر شوذب عباس کا اچانک تحصیل میونسپل کمیٹی دفتر کا دورہ

  



بنوں (بیورورپورٹ)اسسٹنٹ کمشنرشوذب عباس نے اچانک تحصیل میونسپل کمیٹی دفتر کا دورہ کیا جہاں پر اُنہوں نے ٹی ایم اودفتر,تحصیل میونسپل کمیٹی ہال,زیر تعمیر عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر شوذب عباس کو ٹی ایم اے کے بلڈنگ آفیسر عمر حیات خان، عالمزیب خان، شاکر خان، لینڈ انسپکٹر نذیر اللہ اعوان ودیگر نے تفصیلی بریفنگ دی بعدازاں اسسٹنٹ کمشنرنے لینڈانسپکٹر نذیر اعوان کو ہدایت کی کہ خراب مشینوں کی مرمت کریں تاکہ تمام تر گاڑیاں ٹی ایم اے کے کام آسکیں کیونکہ مرمت نہ ہونے کی وجہ سے خزانے کو نقصان پہنچ رہاہے مگر ہم یہ برداشت نہیں کرسکتے ہیں,

مزید : پشاورصفحہ آخر