پولیس افسران کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام

  پولیس افسران کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے گزشتہ روز تبدیل ہونے والے ایس ایس پی ٹریفک کاشف ذوالفقار اور ڈی پی او خیبر محمد حسین سمیت نو تعینات پولیس افسران کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی، ڈی پی او خیبر ڈاکٹر محمد اقبال، ایس ایس پی انوسٹی گیشن جہانزیب خان برکی، ایس ایس پی کوارڈینیشن سرفراز علی شاہ، کمانڈنٹ کیمپس افتخار الدین، ایس پی ٹریفک وسیم خلیل، ایس پی اسلم نواز، ایس پی ہیڈ کوارٹرز عثمان غنی اور دیگر پولیس افسران بھی شریک تھے، اس موقع پر سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے تبدیل ہونے والے افسران کے پیشہ ورانہ صلاحتیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پشاور پولیس کے لئے ان کی خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے مزید کہا کہ تبدیل ہونے والے پولیس افسران نے پیشہ ورانہ قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں کو درپیش مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کیا ہے سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے تقریب کے آخر میں پولیس افسران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کو خصوصی شیلڈز بھی پیش کئے، انہوں نے نو تعینات ڈی پی او خیبر ڈاکٹر اقبال، کمانڈنٹ کیمپس افتخار الدین اور ایس پی ٹریفک وسیم خلیل کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی

مزید : پشاورصفحہ آخر