منشیات فروش اور جرائم پیشہ افرادگرفتار، منشیات برآمد

منشیات فروش اور جرائم پیشہ افرادگرفتار، منشیات برآمد

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈان کے دوران مزید 3منشیات فروشوں کو گرفتار لیا، گرفتار افراد نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 2کلو گرام چرس اور لاکھوں روپے مالیت کی آئس برآمد کرلی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور اورایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مزید تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جس کے دوران تھانہ آغامیر جانی شاہ پولیس نے ملزم شاہد ولد تازہ گل کو کرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2کلوگرام چرس جبکہ تھانہ فقیرآباد پولیس نے دو ملزمان محمد عثمان ولد سیف اللہ اور انیس ولد گلداد خان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی آئس برآمد کرکی، تمام گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر