عام لوگوں کیلئے باعزت روزگار کے نئے مواقع تلاش کر رہے ہیں،عبدالکریم

  عام لوگوں کیلئے باعزت روزگار کے نئے مواقع تلاش کر رہے ہیں،عبدالکریم

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عام لوگوں کے لئے باعزت روزگار کے مواقع تلاش کر رہی ہے جبکہ صوبے کے غریب اور متوسط طبقے کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے بھی ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخوت فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر ڈاکٹر امجد ثاقب سے ملاقات کے نئے موقع پر کیا۔اس موقع پر اخوت فاونڈیشن کے سی ای او نے صوبے میں مائیکرو فنانس کے شعبہ کی ترقی اور اپنے ادارے کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی اور یہ کہا کہ ان کا ادارہ چھوٹے کاروبار، زراعت اور دیگر شعبے میں بلا سود قرضے دے رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ غریب لوگوں کو قرضوں کے بوجھ سے آزاد بھی کراتے ہیں۔ انشاء اللہ اگلے سال سو ارب سے زائد بلاسود قرضوں کے اجراء کا پروگرام ہے۔اخوت فاونڈیشن کے سی ای او معاون نے خصوصی کو یقین دلایا کہ ان کا ادارہ صوبے میں غربت کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور مائیکروفنانس شعبے کی ترقی کے لئے مالی امداد دینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔آخر میں معاون خصوصی نے ضم شدہ اضلاع میں غریب اور نادار خاندانوں کو قرضوں کے اجراء پر بھی زور دیا تاکہ مقامی آبادی کو اپنے علاقہ کے قدرتی وسائل کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے اور مقامی خام مال سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے کیونکہ ضم شدہ اضلاع میں قیمتی پتھر اور دیگر معدنیات وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔ان لوگوں کو اٹھانے کے لئے حکومت سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے جبکہ صوبائی حکومت مقامی آبادی کی فنی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کو کاروباری تربیت دینے کیلئے بھی سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔آخر میں معاون خصوصی نے اخوت فاونڈیشن کے سی ای او کا شکریہ ادا کیا اور صوبے میں مائیکرو فنانس کی ترقی کے لئے حکومت کی بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر