نبی کریم ؐ کی سیرت ہمارے لئے ایک بہترین نمونہ ہے،ڈاکٹر صالح الدین

  نبی کریم ؐ کی سیرت ہمارے لئے ایک بہترین نمونہ ہے،ڈاکٹر صالح الدین

  



مردان(بیورورپورٹ)عبدالولی خان یونیورسٹی کے شعبہ اسلامک سٹڈیز کے زیر اہتمام سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ وطالبات نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خورشیدمہمان خصوصی تھے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد خورشید،شعبہ اسلامک سٹڈیز کے چیئرمین ڈاکٹر صالح الدین، محقق پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق اور دیگر نے کہاکہ نبی کریم ﷺ کی سیرت ہمارے لئے ایک بہترین نمونہ ہے۔ آج بھی غیر مسلم آپ ﷺ کی حکمت وبصیرت کا اعتراف کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ رسول اللہ ﷺ انسانیت کی سوچ وفکر کی تعمیر کے لئے آئے تھے اور ایک بہترین معاشرہ بنا کر اس دنیا سے رخصت ہوئے۔انہوں نے کہاکہ حضور ﷺ کے احکامات پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔کانفرنس کے آخر میں عبدالولی خان یونیورسٹی کے پی ایچ ڈ ی سکالر سعیدالحق جدون نے وائس چانسلر کو اپنی کتابوں کا تخفہ جبکہ اسلامک سٹڈیز کے چیئرمین ڈاکٹر صالح الدین نے وائس چانسلر کو شیلڈ پیش کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر