پشاور،انفورسمنٹ آفیسر کے چھاپے،شاپنگ بیگز اور ہوٹلز چیک کئے

  پشاور،انفورسمنٹ آفیسر کے چھاپے،شاپنگ بیگز اور ہوٹلز چیک کئے

  



پشاور(سٹی رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر میاں انیس الرحمان کی خصوصی ہدایت پر ٹاؤن تھری کے انفورسمنٹ آفیسر عدنان احمد نے اپنی ٹیم بلڈنگ انسپکٹر توصیف احمد فوڈ انسپکٹر چنگیز بریالے اسسٹنٹ شاہ فیصل مقامی پولیس اور دیگر کے ہمراہ ناصر باغ روڈ پر چھاپہ مار کر غیر قانونی شاپنگ بیگز تجاوزات اور ہوٹلز کی صفا ئی ستھراء چیک کئے جس میں موقع پر بھاری جرمانہ عائد کر دیے گئے اور راستے میں پڑا ہوا سامان اور غیر قانونی شاپنگ بیگز ضبط کیے گئے انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائیگی اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر