احسان باچہ گروپ کو جھٹکا،چار اہم صدور سیکرٹری کابینہ سمیت ظاہر شاہ گروپ میں شامل

احسان باچہ گروپ کو جھٹکا،چار اہم صدور سیکرٹری کابینہ سمیت ظاہر شاہ گروپ میں ...

  



رستم(تحصیل رپورٹر)احسان باچہ گروپ کو جھٹکا،چار اہم صدور سیکرٹری کابینہ سمیت ظاہر شاہ گروپ میں شامل،ظاہر شاہ پر اعتماد کا اظہار، تاجروں کے مسائل جلد اور فوری حل کرنے پر ظاہر شاہ کو 1122کے لقب سے نوازا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں نئے شامل ہونے والے صدور کے اعزاز میں ایک پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں مرکزی تنظیم تاجران کے صدر ظاہر شاہ چیمبرآف کامرس صدر کلیم اللہ امجد،سینئرنائب صدرحاجی اویس خان،مرکزی تنظیم تاجران کے چیرمین غلام سرور صراف، جنرل سیکرٹری وقار باچہ، والد میر کمشیری حاجی شاہ خالدصراف،ودیگرسیمت مختلف بازاروں کے صدور و سیکرٹریز اور دکانداروں نے شرکت کی،شہیدان بازار کے صدر حافظ محمد داود،سیکرٹری حاجی جان محمد،چیرمین فضل غفار،نیو اڈا کے صدر یوسف کاکڑ و کابینہ،سرفرازگنج بازار کے صدر شاہجہان یوسفزئی،سیکرٹری منیر خان عرف چانے وکابینہ اور کینٹ بازار کے صدر انورعلی نے کابینہ و سینکڑوں ساتھیوں سمیت باضابطہ طور پر احسان باچہ گروپ سے ناطہ توڑ کر ظاہر شاہ گروپ میں شمولیت کا اعلان کیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے شامل ہونے والے صدور نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا ہے اور جس پلیٹ فارم سے دوکانداروں کو عزت ملے گی اور انکی بیلوث خدمت کی جائے گی ہم اسی پلیٹ فارم سے دوکانداروں کی خدمت جاری رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ ہم دکانداروں کے سر پر کسی قسم کی سودابازی نہیں کرینگے۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر