باڑہ میں ٹریفک حادثہ، ایک جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی

  باڑہ میں ٹریفک حادثہ، ایک جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی

  



 باڑہ(نمائندہ)باڑہ میں ٹریفک حادثہ ایک جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ضلع خیبر تحصیل باڑہ عالم گودر ڈوگرہ میں ٹریفک حادثہ جس میں ایک جان بحق جبکہ چار زخمی موقع پر ہسپتال منتقل۔ذرائع کے مطابق الٹو موٹر کار اور نان گورنمنٹ ائرگنائزیشن اسلامیک ریلیف کی گاڑی کے درمیان حادثہ اور ٹیک کی وجہ سے پیش آئی ہے جمعہ کے دن صبح سویرے الٹو موٹر کارعلاقہ سپاہ سے باڑہ کی جانب جار رہاتھا کہ ڈوگرہ کے مقام مخالف سمت سے آنے والی اسلامیک ریلیف کی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں الٹو موٹرکار میں سوارپانچ افراد میں ایک جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے جس میں ایک شحص قبیلہ سپاہ سے تعلق رکھنے والا خادم خان راستے میں دم توڑ گیا جبکہ باقی پشاور ہسپتال میں زییر علاج ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر