ڈیر ہ،اشتہاری ملزم کے گھر پر چھاپہ،اسلحہ برآمد

  ڈیر ہ،اشتہاری ملزم کے گھر پر چھاپہ،اسلحہ برآمد

  



ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) چودھوان پولیس کا اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، ملزم کے گھر سے اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق چودھوان پولیس نے مطلوب اشتہاری ملزم باز محمد ولد صالح استرانہ سکنہ منگل کی گرفتاری کیلئے اس کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم مطلوب اشتہاری ملزم پولیس کے چھاپے سے قبل ہی فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کے گھر سے ایک رائفل7mmاور 5کارتوس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر