سرائے نورنگ،گنڈی مان خیل میں ختم نبوتؐ کے نام سے چوک کا افتتاح

سرائے نورنگ،گنڈی مان خیل میں ختم نبوتؐ کے نام سے چوک کا افتتاح

  



سرائے نورنگ (نما ئندہ پاکستان)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ ضلعی قائدین نے گنڈی خان خیل میں ”ختم نبوتؐ“کے نام سے چوک کاافتتاح کردیااس موقع پرعالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کے ضلعی ناظم مفتی ضیاء اللہ،جے یوآئی کے رُکن قومی اسمبلی مولانامحمدانور،سابق ضلعی جنرل سیکرٹری مولانابشیراحمدحقانی،یوسی امیرمولاناپیرخالدلطیف زکوڑی،جنرل سیکرٹری حاجی مشال خان چیئرمین اورحلقہ کے امیرقاری محمدنصیرسمیت بڑی تعدادمیں کارکنان ختم نبوتؐ اورعام شہری موجودتھے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ختم نبوتؐ ہماری ایمان کاحصہ ہیں اوراس کی تحفظ ہرمسلمان پرفرض ہے اُنہوں نے کہاکہ ضلع لکی مروت کے عوام بڑی باشعورہے کیونکہ اُنہوں نے ہروقت میں ختم نبوتؐ کے لئے قربانیاں دی ہے اورآئندہ بھی دیں گے جس کاواضح ثبوت یہ ہے کہ ضلع بھرمیں یہ تیسری چوک ہے جوختم نبوتؐ کے نام سے منسوب ہواہے اُنہوں نے مزیدکہاکہ 12جنوری میں نورنگ میں سالانہ ختم نبوتؐ عظیم الشان کانفرنس منعقدہوگی جس میں مرکزی وصوبائی قائدین شرکت کریں گے اُنہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کانفرنس میں اپنی شرکت کویقینی بنانے اوراُن کی کامیابی کے لئے ابھی تیاریاں شروع کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر