صوابی میں ڈی سی صوابی شاہد محمود کی منعقدہ کھلی کچہری

    صوابی میں ڈی سی صوابی شاہد محمود کی منعقدہ کھلی کچہری

  



صوابی(بیورورپورٹ)موضع سلیم خان ضلع صوابی میں ڈی سی صوابی شاہد محمود کی منعقدہ کھلی کچہری میں علاقہ کے عوام نے محکمہ واپڈا، ایجو کیشن،ہیلتھ، ایریگیشن، معدنیات اور دیگر کے خلاف شکایات کے ڈھیر لگا دیئے۔''ڈپٹی کمشنر حاضر ہے''کے عنوان سے اس منعقدہ کھلی کچہری میں علاقہ کے عمائدین اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے مذکورہ محکموں کی جانب سے عدم سہولیات کے بارے میں شکایات کی۔ موقع پر موجود متعلقہ آفسران نے ان کے شکایات تحریری طور پر نوٹ کر لی بعض مسائل حل کرنے کے لئے ڈی سی شاہد محمود نے موقع پر احکامات جاری کئے کھلی کچہری میں اے سی صوابی ڈاکٹر احتشام الحق اور ایڈیشنل اے سی نے بھی شرکت کی۔ ڈی سی شاہد محمود نے کھلی کچہری سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین عوام کے خادم ہے عوام کے بنیادی مسائل بر وقت حل کرنا ان کے فرائض میں شامل ہیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی بر داشت نہیں کی جائے گی۔ غفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں عوام کی جانب سے جو شکایت سامنے آئے جو ہمارے دائرہ اختیار میں ہے وہ حل کرینگے اور جن مطالبات اور مسائل کا تعلق وفاقی و صوبائی حکومت سے ہے وہ مسائل حکومت کے ساتھ اُٹھائیں گے اور جو وعدے کرینگے وہ پورے کرینگے عوامی مسائل حل کرنے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا انعقاد عوام کے مسائل سن کر ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر