صوابی،نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوکر نقدی وزیورات چوری کرکے فرار

  صوابی،نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوکر نقدی وزیورات چوری کرکے فرار

  



صوابی(بیورورپورٹ) موضع کالو خان میں نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہو کر ہزاروں روپے نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کی زیورات چوری کر کے فرار ہو گئے۔ رحمان اللہ سکنہ کالو خان نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روز ان کے گھر نامعلوم ملزمان داخل ہو گئے اور کمرے میں موجود الماری کا تالہ توڑ کر اس میں موجود 65ہزار روپے نقد اور لاکھوں روپے مالیت کی چودہ تولے طلائی زیورات چورے کر کے فرار ہو گئے۔ دریں اثناء نامعلوم افراد نے حماد سکنہ مانیری بالا سے موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہو گئے پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر