عمران خان کی تبدیلی کے نعرے سے ہوا نکل چکی ہے، شیر اعظم وزیر

  عمران خان کی تبدیلی کے نعرے سے ہوا نکل چکی ہے، شیر اعظم وزیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں (بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر شیراعظم وزیر نے کہا ہے کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ملک پرایسے اناڑیوں کو مسلط کردیا گیا ہے جو کہ فیصلے پہلے کرتے ہیں نتیجہ بعد میں دیکھتے ہیں وزیر اعظم عمران خان عوامی وزیر اعظم نہیں ہے غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کی سیاسی کشتی جلد ڈبنے والی ہے 14مہینے عمران خان نے وزراء اور بیوروکریسی کو تبدیل کرنے میں گزار دیئے وہ اگر ملک کیلئے سوچتے تو آج ٹماٹر 200روپے کلو اور دیگر اشیائے خوردونوش مہنگی نہ ہوتیں تحریک انصاف کی صورت میں ملک پر خدا کا عذاب نازل ہے انشاء اللہ نئے سال میں عوام کو اس عذاب سے نجات ملنے والی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقائی مشران کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں ہمیشہ غریب عوام کو ملازمتیں ملتی ہیں تنخواہوں میں اضافہ ہوتا ہے لیکن تحریک انصاف کی حکومت میں پہلے سے برسر روزگار لوگوں کو بھی بیروزگار کیا گیا ایک کروڑ نوکریاں دینے کے وعدے کہاں گئے،50لاکھ گھر کب بنیں گے اور پٹرول 40روپے فی لیٹر کب ملے گا یہ سب صرف انتخابی نعرے تھے جن پر عمران خان اور انکی پارٹی نے نوجوانوں کو تبدیلی کے نام پر سبز باغ دکھائے اور تبدیلی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان نسل کو جھوٹے نعروں پر گمراہ کیا گیا اور اب نوجوانوں کو احساس ہوگیا ہے کہ انکے مسائل عمران خان جیسے بوڑھے وزیر اعظم نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کے ینگ بلاول ہی حل کرسکتے ہیں اور اب تحریک انصاف کے اقتدار کا سوج غروب ہونے والا ہے جلد ہی عوام ایک اور تبدیلی دیکھیں گے اور وہ تبدیلی جعلی حکومت کے خاتمے اور حقیقی عوامی حکومت کی صورت میں ہوگی۔