بشپ سبستان فرانکس کا زکریا یونیورسٹی کا دورہ‘ تقریب میں شرکت

  بشپ سبستان فرانکس کا زکریا یونیورسٹی کا دورہ‘ تقریب میں شرکت

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)بشپ سبستان فرانکس نے وائس چانسلربہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی سے ملاقات کی.اس موقع پربشپ نے کہا کہ اس(بقیہ نمبر7صفحہ12پر)

وقت ہر شائستہ انسان کسی بھی مذہب کے لوگوں کی دل آزاری کے اقدامات کی مذمت کرتا ہے. اور توقع رکھتا ہے کہ کسی انفرادی شخص کے طرز عمل کو اس کے مذہب سے منسلک نہیں کیاجائیگا. وائس چانسلر نے ان کے خیرسگالی اور عالمگیر انسانی رواداری کے پیغاما ت کو سراہا.بعد ازاں اسلامک ریسرچ سنٹر بہاو الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں ایک روزہ ہم آہنگی ڈائیلاگ کا انعقاد کیاگیا. جس میں بشپ سبستان فرانکس شاہ اور ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبداقدوس صہیب میں محبت، بھائی چارہ اور ہم آہنگی پر ایک نقطہ نظر پیش کرنے کے لیے باہمی ملاقات کیبشپنے کہاکہ ناروے میں جو گستاخی کی گئی اس کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی کوئی مذہب ایسی مکروہ حرکت کرنے کی اجازت دیتا ہے. ہم خود اس کی مذمت کرتے ہیں. پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے کہاکہ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ بھائی چارے اور امن کے ساتھ رہنا ہے. ایک دوسرے کو برداشت کرنا ہے. اور نفرت اور انتشار کو ختم کرنا ہے. اور ایک پرامن پاکستان بنانا ہے.جس میں سب مذاہب ایک دوسرے کا خیال رکھ سکیں. اور ایک دوسرے کے مذہبی کتابوں کا خیال رکھا جائے.اس موقع پر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے.بشپ نے شعبہ علوم اسلامیہ کا دورہ کیا اورشعبہ میں زیتون کا پودا بھی لگایا.اور پاکستان کے امن و سلامتی کے لیے دعا بھی کی.

شرکت

مزید : ملتان صفحہ آخر