ملتان میں سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا احتجاجی مظاہرہ‘ مارچ‘نعرے بازی

  ملتان میں سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا احتجاجی مظاہرہ‘ مارچ‘نعرے بازی

  



ملتان(سٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ اور مارچ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سٹوڈنٹس ایکشن (بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

کمیٹی کی جانب سے طلبہ یونین پر پابندی،فیسوں میں اضافے کے خلاف طلبہ یکجہتی مارچ کیا گیا مارچ کا آغاز گول باغ چوک سے شروع ہوا اور چونگی نمبر6 پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔مارچ میں شریک طلباء نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ اپنے اپنے حقوق کے لئے نعرے بھی بلندکئے۔ مارچ میں شریک شرکا کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی نجکاری پر پابندی لگائی جائے اور حالیہ میں کی گئی فیسوں میں اضافے کو واپس لیا جائے۔ تعلیم کو مفت کیا جائے۔ شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ طلبہ یونین پر عائد پابندیوں کو ختم کیا جائے جبکہ تعلیم کے ساتھ تعلیمی اداروں میں دی جانے والی دیگر سہولیات جیسے ہوسٹل اور ٹرانسپورٹ کو بھی مفت کیا جائے مارچ کے شرکا کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے احتجاج کی ابھی ابتدا ہے اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم احتجاج کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔

مظاہرہ

مزید : ملتان صفحہ آخر