ملکی تعمیر وترقی میں اقلیتی برادری کا کردار اہم ”پاکستان فورم“

ملکی تعمیر وترقی میں اقلیتی برادری کا کردار اہم ”پاکستان فورم“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (رپورٹ،راناعرفان الاسلام سے) پاکستان میں بسنے والے اقلیتی محبت وطن ہیں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ان کا اہم کردار ہے تعلیم، صحت، سمیت دیگر شعبہ جات میں اقلیتوں کے کردار کو کھبی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اقلیتوں کے مسائل حل کرنے کے لئے سرکاری سطح کے ساتھ ساتھ عوام(بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

نمائندوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اقلیتی سماجی، سیاسی نمائندوں نے روزنامہ پاکستان فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس م موقع پرہندو کمیونٹی کے حقوق کے لئے کام کرنے والی سماجی تنظیم سماج سیوا آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شکنتلہ دیوی نے کہاہے پاکستان ہمارا جنم بھومی ہے اس دھرتی اور اس کی مٹی سے بے حد پیار ہے تقسیم ہند کے وقت ہمارے آباؤ اجداد بے شمار قربانیاں دیں لیکن اپنی پاک دھرتی کو نہ چھوڑا انہوں نے کہاہے کہ دیگر شہریوں کے ساتھ ساتھ ہمیں مسائل کا سامناہے لیکن ہمیں اس وقت بے حد خوشی محسوس ہوتی ہے جب ہماری مسلم بھائی ہمارے دکھ سکھ میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں سماجی رہنما سرفرازکلیمنٹ اور ہائی سینٹ پیٹر نے کہاہے کہ پاکستا ن میں بسنے والے اقلیتی محب وطن ہیں جوکہ ہر غمی خوشی میں پاکستان کے ساتھ ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں چرچ آف پاکستان کے بشپ لیو پال اور پادری نعیم جاوید نے کہاہے کہ مسیحی کمیونٹی کی کرسمس کی آمد آمد ہے آئندہ چند روز میں کرسمس کی تقریبات کا آغاز بھی جائے گا لہذا انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ وہ مسیحی عبادت گاہوں کے ساتھ ساتھ مسیحی برادری کے رہائشی علاقوں کو زیادہ سے زیادہ سیکورٹی فراہم کرے رواداری تحریک پاکستان کے چیئر مین سیمسن سلامت نے کہاہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے جس کو پروا ن چڑھانے کے لئے ہر فرد کو کردار اداکرناچاہئے انہوں نے کہاہے کہ ہم عید لفطر، عید الاضحی، عید میلادالنبی، شب برات، سمیت دیگر خوشیاں اپنے مسلم بھائیوں کے ساتھ ملکر مناتے ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ خوشیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں جسے ملک جل کر منانا چاہیے اسی طرح ہمیں اپنے مسلم بھائیوں سے بھی امید ہے کہ وہ کرسمس کی خوشیوں میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں گی، ممبر صوبائی سمبلی سردار مہندر سنگھ نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اقلیتوں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہیں جنوبی پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اس خطے کے چرچوں،مندروں کی تزئین و آرائش اور مرمت کے لئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جوکہ خوش آئند ہیں انہوں نے کہاہے موجودہ حکومت کو عظیم کارنامہ کرتار پور راہداری کا کھولنا ہے جس سے پاکستان نے دنیا بھر میں بسنے والے سکھو ں کے دل جیت لئے ہیں ہندو سماجی رہنما ڈاکٹرآدو رام نے کہاہے کہ حکمران کمیونٹی کو تحفظ فراہم کرے سندھ کے مختلف علاقو ں میں ہندؤں کے ساتھ ہونے والے تشدد کی وجہ سے پورے ملک میں بسنے والے ہندو عدم تحفظ کا شکار ہیں انہوں نے کہاہے حکومت پنجاب جس طرح اقلیتوں کے حقوق کے لئے کام کر رہی ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی
فورم