ضلع ملتان، 45ایجوکیٹرز 7سال بعد بھی ترقی سے دور

    ضلع ملتان، 45ایجوکیٹرز 7سال بعد بھی ترقی سے دور

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم ملتان ایلیمنٹری (مردانہ) کے افسروں کی غفلت سے25 ای ایس ای سائنس /میتھ ایجوکیٹرز7سال بعد بھی بطور ای ایس ٹی ترقی حاصل کرنے سے محروم ہوگئے، بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں (بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

2012 میں بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کو ترقی دینے کے فیصلے کے مطابق ما سوائے ملتان کے تمام اضلاع میں کام مکمل ہو گیا ہے۔ 2012 کے ای ایس ای سائنس ایجوکیٹرز کو بطور ای ایس ٹی پرموٹ کر دیا گیا مگر ضلع ملتان میں 45 سائنس ایجوکیٹرز کو تا حال محکمہ کے افسروں کی غفلت اور سست روی کے باعث ان کا حق نہیں دیا جا سکا، ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ملتان نے اس اہم مسئلے کے فوری حل کا مطالبہ کیا ہے۔

دور

مزید : ملتان صفحہ آخر