463کنال 18مرلے اراضی حد بندی کے بعد ٹیکنیکل ادارے آئی ڈیپ کے حوالے‘ نشتر2کیلئے اڑھائی روپے مختص‘ پہلی قسط آگئی
ملتان(وقائع نگار)حکومت پنجاب کی ہدایت پر کمشنر ملتان ڈویژن کی زیر نگرانی 463 کنال 18مرلے زمین ریونیو حد بندی کے بعد ٹیکنیکل ادارے ا?ئی ڈیپ کے سپرد کر دی گئی۔ اس موقع پر کمشنرملتان ڈویژن نے کہا کہ نشتر 2 پر 9ارب روپے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)
لاگت آئے گی۔ موجودہ مالی سال میں نشتر 2 کیلئے اڑھائی ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے 8 کروڑ روپے سے زائد کی پہلی قسط بھی جاری کردی گئی ہے۔ جس سے آئی ڈیپ نشتر 2کی تعمیر کا آغاز کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 500 بیڈز پر مشتمل بلاک اور رہائشی بلاک تعمیر کیے جائیں گے۔دوسرے فیز میں مزید 500 بیڈز کا بلاک جبکہ تیسرے فیز میں میڈیکل کالج تعمیر کیا جائے گا۔ کمشنر نے ریونیو حدود پر برجیاں تعمیر کرنے اور نشتر2 سائٹ کا بورڈ آویزاں کرنے کا بھی حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی سہل فراہمی بارے عملی طور پر کوشاں ہے۔ نشتر 2 کی تعمیر سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوسکے گا۔ اس موقع پر قائم مقام وی سی نشتر یونیورسٹی ڈاکٹر اعجاز مسعود, ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی, اسسٹنٹ کمشنر صدر نوید محبوب,ودیگر متعلقہ افسران موجود تھے
قسط