گیلانی لا کالج‘ کلاسز کا بائیکاٹ‘ نعرے بازی پر 3سٹوڈنٹس معطل

    گیلانی لا کالج‘ کلاسز کا بائیکاٹ‘ نعرے بازی پر 3سٹوڈنٹس معطل

  



ملتان(سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے گیلانی لا کالج کے تین طلبا کو کلاسز کا بائیکاٹ کرنے اور احتجاج کرنے پر معطل کردیا گیا۔ ا س سلسلے میں گیلانی کالج کے ڈی ایس اے رئیس(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

نعمان کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہاگیاہے کہ محمد سلمان علی، عبدالرحمان خان اور بابر علی نے کالج میں امن وامان کی صورت حال خراب کی، کلاسز کابائیکاٹ کیا اور نعرے بازی کی اور کالج کی حدود سے باہر نکل کر احتجاج کیا جو قانون کی خلاف ورزی ہے‘ اس لئے فوری طور پران کو معطل کیا جاتا ہے اور انکوائری کا حکم دیا جاتا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر