پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں‘ دکانوں کا روزانہ معائنہ کریں‘ عارف انور بلوچ

  پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں‘ دکانوں کا روزانہ معائنہ کریں‘ عارف انور ...

  



لودھراں (نمائندہ پاکستان)صوبائی سیکرٹری لٹریسی عارف انور بلوچ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں روزمرہ استعمال کی اشیاء کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکٹیوں اور دوکانوں پر قیمتوں کا باقاعدگی سے معائنہ کریں اور مقررہ نرخ پر فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ان خیالات کا اظہار یہاں ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلا س میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عمران قریشی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید محمد عباس شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ فاروق قمر تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کلیم یوسف، سید وسیم حسن، ملک فراز احمد اعوان، سمیت دیگرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود تھے۔ صوبائی سیکرٹری لٹریسی نے ضلع کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی انفرادی کارکردگی اور ضلع بھر میں آٹا، دالیں، سبزیاں، چینی، روٹی اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء کی مارکیٹ میں دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے بتایا کہ ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی مسلسل چیک کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ مارکیٹ کمیٹی میں فارمرز شاپس قائم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم ہے جہاں موصول ہونے والی شکایا ت کا فوری سد باب کیا جاتا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں ماہ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 1680دوکانوں اور مارکیٹوں کا معائنہ کیا۔ا س دوران مقررہ نرخ سے زائد اشیاء پر فروخت کرنے والے دوکانداروں کوموقع پر ہی 10لاکھ 69ہزار 600روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ادھر صوبائی سیکرٹری لٹریسی عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و عملہ ڈینگی کے انسداد کیلئے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کے عمل کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ضلع کے 2ہزار26ہاٹ سپاٹ کی خصوصی مانیٹرنگ کی جائے۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں انسد اد ڈینگی کی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلا س کی صدارت کر تے ہوئے کہی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر