جنوبی پنجاب میں بجلی چور وں کیخلاف کریک ڈاؤن‘ 120صارفین کو رگڑا

  جنوبی پنجاب میں بجلی چور وں کیخلاف کریک ڈاؤن‘ 120صارفین کو رگڑا

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 120بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ34ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر22لاکھ85ہزارروپے جرمانہ عائدکر دیا۔6 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

۔ 28نومبر2019کو ملتان میں 10گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو16211یونٹس چوری کرنے پر201623روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ڈی جی خان میں 21گھریلوصارفین کو20537یونٹس چوری کرنے پر338536روپے جرمانہ عائداور دو مقدمات درج، وہاڑی میں 13 گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو13930یونٹس چوری کرنے پر238281 روپے جرمانہ،بہاولپور میں 10گھریلوصارفین کو16070یونٹس چوری کرنے پر313200 روپے جرمانہ،ساہیوال میں 14گھریلو، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو16897یونٹس چوری کرنے پر269033روپے جرمانہ اور دومقدمات درج، رحیم یار خان میں 16 گھریلو صارفین کو15865یونٹس چوری کرنے پر273000روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج، مظفر گڑھ میں 13 گھریلواور کمرشل صارفین کو9674یونٹس چوری کرنے پر 183470 روپے جرمانہ، بہاولنگرمیں 5گھریلوصارفین کو4223یونٹس چوری کرنے پر79600روپے جرمانہ اور ایک ایف آئی آر درج جبکہ خانیوال میں 18گھریلو اور کمرشل صارفین کو21382یونٹس چوری کرنے پر388401روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر