ٹرین نے بچہ کچل ڈالا‘ ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آخر خاتون جاں بحق

    ٹرین نے بچہ کچل ڈالا‘ ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آخر خاتون جاں بحق

  



ملتان‘ کوٹ ادو (نمائندہ خصوصی‘ تحصیل رپورٹر) ریلوے لائن عبورکرنے والانامعلوم بچہ کراچی سے پشاورجانے والی رحمان باباایکسپریس کی زدمیں آکرجاں بحق ہوگیا۔بتایاجاتاہے کہ واقعہ گزشتہ روزپنوں عاقل ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیاجہاں نامعلوم بچہ ریلوے لائن عبورکررہاتھاکہ رحمان باباٹرین کی زد میں آکرموقع پرجاں بحق ہوگیاواقعہ کے فوری بعدٹرین ڈرائیورنے ٹرین کوروک(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

دیااورلاش کوٹرین گشت پرمامورپولیس اہلکارکے حوالے کرکے20منٹ کی تاخیرسے روانہ کردیاٹرین پہلے ہی ایک گھنٹہ تاخیرکاشکارتھی۔ سڑک کراس کرتے ہوئے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر 50 سالہ خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع کھرغربی کی رہائشی ہاجرہ مائی اپنے5 سالہ نواسے محمد خان کے ہمراہ گزشتہ روز سڑک کراس کر رہی تھی کہ عقب سے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ہاجرہ مائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ نواسہ5 سالہ محمد اختر شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت کے بحث ہسپتال لایا گیا تاہم اور طبعی امداد کے بعد اسے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا،پولیس سنانواں نے نامعلوم ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

حادثہ

مزید : ملتان صفحہ آخر