کانسٹیبل قتل کیس: 3مجرموں کو سزائے موت‘5لاکھ روپے جرمانہ

  کانسٹیبل قتل کیس: 3مجرموں کو سزائے موت‘5لاکھ روپے جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
جتوئی (نامہ نگار) ماڈل کورٹ جتوئی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد آصف علی رانا نے مقدمہ نمبر 019-250 تھانہ شہرسلطان پولیس کانسٹیبل ظہیر اظہر کے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ 3 ماہ کے اندر کرتے ہوئے دوران ڈکیتی ظہیر اظہر کا نسٹیبل کو قتل کرنے پر ملزمان محمد طاہر عرف طاہری محمد فاروق (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

عرف فاروقی فداحسین عرف کالا مجرموں کو سزائے موت اور پانچ لاکھ جرمانہ کا حکم سنا دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ شہرسلطان کی حدود میں دوران ڈکیتی کا کانسٹیبل ظہیر اظہر پر ڈاکووں نے فائرنگ کردی تھی جس میں کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا تھا اور بعدازاں ہسپتال میں موت ہو گیا تھا اور مققول کے بھائی تنویراظہر کی درخواست پر معلوم افراد کے خلاف تھانہ شہرسلطان میں مقدمہ درج کیا گیا دوران تفیش پولیس تھانہ شہرسلطان نے محمد طاہر عرف طاہری محمد فاروق عرف فاروقی فدا حسین عرف کالا محسن شاہد عرف شاہدی پہوڑ بنواز عرف ربنا کو نامزد کیا گیا جن میں طاہر عرف طاہری فاروق عرف فاروقی فدا حسین عرف کالا کو گرفتار کرکے انکے خلاف چالان ماڈل کورٹ میں پیش کیا گیا جس پر ماڈل کورٹ جتوئی نے سماعت کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد آصف علی رانا نے حکم سناتے ہوئے تینوں مجرمان کو سزائے موت اور پابچ لاکھ روپے جرمانہ جبکہ جرم 41 2 میں دس دس سال قید اور پچیں پچیں ہزار روپے جرمانے کا حکم سنایا انکے دیگر ساتھی محسن شاہد عرف شاہدی ربنواز عرف ربنا تاحال اشہتاری ہیں۔
سزا