ججز کی تعداد بڑھانے سے کیس جلد نمٹ سکیں گے‘ ملک حیدر عثمان

ججز کی تعداد بڑھانے سے کیس جلد نمٹ سکیں گے‘ ملک حیدر عثمان

  



ملتان ( خبر نگار خصو صی) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک حیدر عثمان نے کہا ہے کہ ملتان بنچ میں 30 سال قبل بھی ججز کی تعداد 8 تھی اور آج 10 ہے۔ آبادی بڑھنے کے(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

ساتھ ساتھ کیسز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اتنے کیسز کو نمٹانا انسانی طور پر ممکن نہیں ہے۔ ججز کی تعداد میں اضافہ ہونے سے کیسز نمٹ سکیں گے۔ آئین کے تحت تمام آسائشوں کو بروئے کار لایا جائے۔اس موقع پر نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون الرشید، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس جواد حسن سید سمیت سینیئر قانون دانوں رانا آصف سعید، طارق ندیم، میاں احمد محمود، مغیث اسلم ملک، خالد ابن عزیز نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے ججز، لاء آفیسرز، ڈسٹرکٹ جوڈیشری اور وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ملک حیدر

مزید : ملتان صفحہ آخر