حکومت فلاپ‘ باشعور طبقہ پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ رہا ہے‘ جمشید دستی

حکومت فلاپ‘ باشعور طبقہ پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ رہا ہے‘ جمشید دستی

  



چوک مہرپور(نمائندہ پاکستان)حکومت کی ڈیڑھ سال کی کارکردگی صفر ہے، ناجائزمقدمات کرکے حکومت غریب کی آوازکودباناچاہتی ہے۔ سابق ایم این اے جمشیددستی نے صحافیوں سے(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے الیکشن میں عوام کوجولالی پاپ دیااب انکے گلے کی ہڈی بن گیاہے انہوں نے کہاکہ ایک کروڑنوکریاں بانٹنے والوں نے صنعتیں بندکرکے مزدوروں کوبے روزگارکردیاہے مہنگائی کے طوفان نے غریب کی خوشیاں چھین لی ہیں،موجودہ حکومت انتقام میں سابقہ حکومتوں سے آگے نکل گئی ہے اپنے حق اور غریب کے حقوق کی آوازبلندکرنے پرمجھ پہ ناجائزجھوڑے مقدمات بناکرہراساں کرنے کی کوشش کی گئی ہے انہوں نے کہاکہ دوماہ سے فری بسیں بندکردی گئی ہیں جس سے مزدورطبقہ کامعاشی نقصان ہورہاہے،میں نے ہمیشہ محکوم،مظلوم،مزدور،کسان طبقہ کے حقوق کی بات کی ہے لوگوں میں ووٹ کاشعور لے کرآیاہوں اپنے دورمیں تھانہ کچہری،پٹواری کلچرل کی سیاست کاخاتمہ کردیا،وڈیروں جاگیرداروں کے ڈیرے ویران کیئے مگرعمران خان نے جاگیرداروں کوٹکٹ دیکردوبارہ ڈیرے آبادکردیئے اس وقت مظفرگڑھ سمیت پورے پنجاب کے تھانوں میں ناجائز،جھوٹے مقدمات کی بھرمارہے،انہوں نے کہاکہ عوام حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہوچکے ہیں باشعور طبقہ پی ٹی آئی کوخیربادکہہ رہاہے

مزید : ملتان صفحہ آخر