تونسہ میں 3روزثقافتی میلہ اختتام پذیر‘ سرائیکی گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس

تونسہ میں 3روزثقافتی میلہ اختتام پذیر‘ سرائیکی گلوکاروں کی شاندار ...

  



ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ‘سٹی رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر پنجاب آرٹس کونسل کی طرف سے تونسہ میں منعقدہ تین روزہ (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

جنوبی پنجاب ثقافتی میلہ اختتام پذیر ہو گیا. اختتامی تقریب میں کلچرل نائٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی فنکاروں کے علاوہ معروف سرائیکی گلوکار احمد نواز چھینہ نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ ثقافتی میلہ کی کلچرل نائٹ میں روایتی بلوچی تلوار رقص "ضام دریس" پیش کیا گیا۔ بلوچ فنکاروں کی جانب سے نڑ سر کی دلنشین دھنوں سے ہزاروں لوگ لطف اندوز ہو ئے۔ثقافتی میلہ میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب آرٹس کونسل محمد ابرار عالم، ڈپٹی ڈائریکٹر پروگرامز پنجاب آرٹس کونسل مغیث بن عزیز اورڈی جی خان آرٹس کونسل کی ٹیم ثقافتی میلہ کے تمام انتظامات کی نگرانی کی۔ ثقافتی میلہ کی کلچرل نائٹ میں شریک ہزاروں لوگوں نے معیاری تفریح کے مواقع فراہم کرنے پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پرفارمنس

مزید : ملتان صفحہ آخر