چچا زاد بھائیوں کی کارروائی‘ 13سالہ بچی پر پالتو کتوں کا حملہ
تونسہ شریف (نمائندہ پاکستان) اراضی کے تنازعہ پر بچی پر چچازاد بھائیوں (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)
نے پالتو خونخوار کتے چھوڑ دیئے تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ میں داخل مریضہ پروین بی بی بعمر 13 سال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے گھر میں موجود تھی کہ مجھے چھوٹی بہن نے اطلاع دی کہ گھر کے نزدیکی کاشتہ گندم میں نزدیکی رشتہ داروں کی مرغیاں گندم کی فصل کا نقصان کر رہی ہیں جنہیں نکالنے کیلئے جب میں گندم کے کھیت میں مرغیوں کے قریب پہنچی تو پہلے سے پلان شدہ ملزمان ثناء اللہ اور حفیظ اللہ ولد عبدو نے مجھ پر اپنے خونخوار پالتو کتے مجھ پر چھوڑ دیئے جس سے میں شدید زخمی ہو گئی کتوں نے میرے بازو نوچتے ہوئے شدید زخم دیئے جس کے فورا بعد میرے والدین مجھے تھانہ وہوا لے گئے رورل ہیلتھ سنٹر وہوا میں طبی امداد دے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ بھیج دیا مگر تاحال تھانہ وہوا نے مقدمہ درج نہ کیا اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا متاثرہ پروین بی بی نے روتے ہوئے ڈی پی او ڈیرہ، آئی جی پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب سے استدعا کی ہے کہ ان ظالموں کے خلاف سخت سخت کارروائی کی جائے دریں اثنا تھانہ وہوا کے ایس ایچ او نے بتایا کہ مظلومہ کو انصاف فراہم کرنے کیلئے ظالموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی
حملہ
چوک مہرپور(نمائندہ پاکستان)بکریاں کھیت میں جانے پر،مقامی (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)
زمیندارجام بلال نے غریب کاشتکارپرکتے چھوڑدیئے چھڑوانے کے لیئے آنیوالے متعددافرادزخمی ہوگئے تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ جمال کے علاقہ بیٹ مندومیں ظالم زمیندارجام بلال نے کاشتکارمحمدناصرولدبشیراحمد پرکتے چھوڑدیئے جنہوں نے محمدناصرکے نازک اعضاء کاٹ لیئے جبکہ مقامی لوگ غلام مصطفی ودیگرچھڑانے کے لیئے آئے توکتوں نے انہیں بھی زخمی کرڈالا مضروب ناصرکے مطابق اس کی بکریاں زمیندارجام بلال کے کپاس کے کھیت میں چلی گئیں جس کازمیندارکورنج تھا،زخمی ناصرکے مطابق جام بلال نے خونخوارکتے پالے ہوئے ہیں جواس سے پہلے بھی متعددافرادکوزخمی کرچکے ہیں،پولیس تھانہ شاہ جمال نے کاروائی شروع کردی ہے
انٹرو