جمہوریت کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے‘ جیالوں کا عزم

  جمہوریت کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے‘ جیالوں کا عزم

  



ملتان (سٹی رپورٹر) 30 نومبر پیپلز پارٹی کے جیالے کارکنوں کیلئے تجدید عہد کا دن ہے جو جیالوں کو نئی آکسیجن فراہم کرتا ھے اور آج ھم تجدید عہد کرتے ھیں کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عوامی نظریے اور شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے عوامی(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

مشن کی تکمیل کیلئے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے اور جس کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے جبکہ پیپلز پارٹی کے جیالے اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنا کر اور پاکستان پیپلز پارٹی کا کھویا ھوا مقام واپس دلوا کر ہی دم لیں گے اس عزم کا اظہار ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی ملتان خالد حنیف لودھی، میزبان ڈویژنل جنرل سیکرٹری و سابق ممبر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر محمد جاوید صدیقی، سابق ممبر پنجاب اسمبلی سیّد احمد مجتبی' گیلانی، سٹی صدر ملک نسیم لابر، ڈویژنل سیکرٹری انفارمیشن ایم سلیم راجہ، سیکرٹری تعلقات عامہ جنوبی پنجاب و سابق ممبر پنجاب اسمبلی بابو نفیس انصاری، ڈویژنل نائب صدر میاں ساجد بودلہ، ممبر جنوبی پنجاب کونسل رانا نیک محمد زاھد، ڈی۔ایس۔آئی ملتان ڈسٹرکٹ و ڈویژنل انچارج میڈیا سیل رئیس الدین قریشی، ڈویژنل سیکرٹری تعلقات عامہ میر احمد کامران مگسی، ڈویژنل سیکرٹری ریکارڈ حاجی مشتاق احمد انصاری، سینئر نائب صدر سٹی منظور قادری، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن و انچارج میڈیا سیل سٹی خواجہ عمران، ڈویژنل صدر شعبہ خواتین شگفتہ حبیب، سٹی صدر شعبہ خواتین عابدہ بخاری، پارٹی ٹکٹ ھولڈرز حفیظ احمد بٹ، ڈپٹی مشتاق انصاری، سٹی نائب صدور مشتاق حسین بلوچ، اللہ بخش بھٹہ، سیکرٹری ریکارڈ سٹی زاھد محمود صدیقی، فنانس سیکرٹری سٹی حشمت بصیر صدیقی اور ضلعی جنرل سیکرٹری پی۔وائی۔او ملک ندیم اختر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے (52) ویں جنم دن کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کی جانب سے منعقدہ (52) ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کیا جس کا اہتمام ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید صدیقی نے اپنی رھائشگاہ (کڑی جمنداں) پر کیا اور صدارت ڈویژنل صدر خالد حنیف لودھی نے کی جبکہ اس موقع پر خطاب کرتے ھوئے مقررین نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ھمیشہ عوامی خوشحالی اور قوم و ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے تاریخی اور گراں قدر عملی خدمات سرانجام دیں جبکہ قوم و ملک کا روشن مستقبل بھی پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو سے وابستہ ھے اس موقع پرسیّد مطلوب بخاری، حاجی لطیف انصاری، سیّد عالم زیدی، حاجی اکرم انصاری، ملک فیاض کمبوہ، سلطان خان، اکبر عاربی، اسلم بھٹی، شفقت خان بابر، شعیب نواز بلوچ، مظہر روشن صدیقی، نعیم خان، رانا عدنان، ممتاز نعیم، خواجہ رمیض صدیقی، عبداللہ خان، نیامت علی، ظفر عرف چاندی پہلوان، محمد حمزہ اور نعیم سلیم سمیت دیگر نے شرکت کی اور مقررین نے اس موقع پر مطالبہ کرتے ھوئے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی نواز شریف کی طرح بیرون ملک علاج کیلئے اجازت دی جائے کیونکہ وہ حقیقی طور پر شدید بیماری میں مبتلا ہیں اور انکی صحت سخت تشویشناک ھے جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری اور ادّی فریال تالپور، سابق وزیراعظم سیّد یوسف رضا گیلانی اور سابق اپوزیشن لیڈر سیّد خورشید شاہ سمیت دیگر پارٹی قائدین کے خلاف قائم کئے گئے نیب کے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات ختم کئے جائیں۔

عزم

مزید : ملتان صفحہ آخر