زکریا یونیورسٹی: ترقی کے منتظر اساتذہ تاخیری حربوں سے پریشان

      زکریا یونیورسٹی: ترقی کے منتظر اساتذہ تاخیری حربوں سے پریشان

  



ملتان(سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں ترقی کے منتظر مختلف اساتذہ تاخیری حربوں سے پریشان‘چیئرمینوں اور (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

انتظامی افسروں کی پسند نا پسند کانشانہ بننے لگے، بتایا گیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں اساتذہ ترقی کے منتظر ہیں‘گزشتہ روز وائس چانسلر نے اساتذہ کے مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام شعبوں سے اساتذہ کی اسامیوں کی تفصیل اور درخواستیں طلب کی تھیں مگر مختلف شعبوں کے چیئرمین یہ تفصیل اوردرخواستیں دینے میں لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے اساتذہ کی تعداد سینکڑوں میں ہے جو اسسٹنٹ پروفیسر سے ایسوسی ایٹ اور پروفیسر بننے کے معیار پر پورا اترتے ہیں مگر ان کے چیئرمین ان کے کیس روک کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ برسوں گزرنے کے باوجود ان کے کیسوں کو دبا دیاجاتاہے ۔ متاثرہ اساتذہ نے وی سی پروفیسر منصور اکبر کنڈی سے نوٹس لینے اور دادرسی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

تاخیر

مزید : ملتان صفحہ آخر