نظریہ پاکستان فورم کے زیر اہتمام تقریب تابش الوری سمیت سیاسی‘ ادبی شخصیات کی شرکت

  نظریہ پاکستان فورم کے زیر اہتمام تقریب تابش الوری سمیت سیاسی‘ ادبی ...

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)رسول کریم کی فکر و عمل کو اپنی سیاسی سماجی معاشی اور معاشرتی زندگی میں رہنما بنانا ہوگا تاکہ اسلامی مملکت(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

اور اسلامی معاشرے کی تشکیل کا خواب عملی حقیقت بن سکے نظام مصطفی دنیا کا وہ عظیم انسانی انقلاب ہے جس نے تاریخ کا دھا را بدل کر رکھ دیا آج بھی اقوام متحدہ کا چارٹر انسانی حقوق کے حوالے سے نبی آخرالزمان کے میثاق مدینہ سے ماخوذ ہے نظریہ پاکستان کی اسا س بھی قرآن و سنت کے یہی آفاقی اصول ہیں علامہ اقبال بھی حضور کے کردارو معیار کے عظیم پیامبر تھے۔انھوں نے اپنی منفرد شاعری سے اسلامیان ہند کو جگا کر ایک نئی مملکت کا تصور دیا جو قائد ا عظم کی عظیم قیادت میں بشکل پاکستان معجزانہ طور پر ایک عملی حقیقت بن گیا اب ہمیں رسول پاک کے نظام اور پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کیلئے خود مو وقف رکھنا ہوگا۔ معروف پارلیمنٹرین سید تابش الوری تمغہ امتیاز مجلس ثقافت پاکستان اور نظریہ پاکستان فورم کے زیر اہتمام تقریب سے صدارتی خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کو جن چیلنجوں کا سامنا ہے انکے مقابلے کیلئے اہل سیاست کے ساتھ اہل قلم کو بھی آگے بڑھ کر رہنما یان کردار ادا کرنا ہوگا۔ تقریب کے مہمانان خصوصی میں ماہر تعلیم سید نسیم جعفری رکن اسلامی نظریاتی کونسل ملک اللہ بخش کلیار ممتاز شاعر خورشید ناظر اور ڈائریکٹر آرٹس کونسل عابد رضوی تھے انھوں نے کہا کہ رسول پاک کی سیرت اور تعلیمات کو اپنا کر ہی حقیقی اسلامی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے ہمیں ان کے احکام کے مطابق اپنی زندگی ڈھالنے کا عہد کرنا ہوگا انھوں نے مجلس ثقافت اور سید تابش الوری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جو بہاولپور میں ادب اور زندگی کے تناظر میں تقاریب کا انعقاد کرکے اہم خدمت انجام دیرہے ہیں نعتیہ نشست میں سید تابش الوری خورشید ناظر قاسم جلال قیوم سرکش افضل خان جمیل چودھری ڈاکٹر ذیشان اطہر خادم حسین مخفی مشہود رضوی مطلوب زیدی ہمایوں ذکی ریاض کامل نے اپنا کلام پیش کیا سعید سلطان نے نظامت کی۔

شرکت

مزید : ملتان صفحہ آخر